نئی دہلی،2؍ مارچ (ایس او نیوز؍یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں قیمتوں میں زبردست گراوٹ کی وجہ سے تیل تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے رسوئی گیس سیلنڈر کی قیمتوں میں اتوار کو زبردست کمی آئی ہے۔ملک کیسب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نےبتایا کہ قومی راجدھانی دہلی میں 14.2 کلوگرام کا بغیر سبسڈی والا گھریلو گیس سیلنڈر آج سے 53 روپے سستا ہوکر 805.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس سے پہلے 12 فروری کو اس کی قیمت 144 روپے بڑھا کر 858.50 روپے کردی گئی تھی۔ اس کمی کے مطابق سبسڈی والے رسوئی گیس سیلنڈر کیقیمت میں گاہکوں پر اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)کا بوجھ کم ہوگا۔
کولکتہ میں بغیر سبسڈی والے گھریلو گیس سیلنڈر کی قیمت آج سے 56.50 روپے کم ہوکر 839.50 روپے ہوگیا ہے۔ ممبئی میں اس میں 53 روپے اور چنئی میں 45 روپےکی کمی ہوئی ہے۔ اب ممبئی میں ایک سیلنڈر کی قیمت 776.50 روپے اور چنئی میں 826 روپے ہوگیا ہے۔ چھ مہینے میں پہلی مرتبہ رسوئی گیس کے دام کم ہوئے ہیں۔